اتوار 4 جنوری 2026 - 23:09
امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ سندھ پاکستان کے تحت جشنِ مولود کعبہ

حوزہ/امام زین العابدین علیہ السّلام انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلِ بیتؑ محرابپور سندھ کی جانب سے 13 رجب المرجب، ولادتِ باسعادت امیرالمؤمنین حضرت امام علیؑ کے پُرمسرت موقع پر جشنِ مولودِ کعبہ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام زین العابدین علیہ السّلام انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلِ بیتؑ محرابپور سندھ کی جانب سے 13 رجب المرجب، ولادتِ باسعادت امیرالمؤمنین حضرت امام علیؑ کے پُرمسرت موقع پر جشنِ مولودِ کعبہ کا انعقاد کیا گیا۔

اس بابرکت محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور دعا سے مولانا نجم الحسن کراروی صاحب نے کیا۔

مولانا نجم الحسن کراروی اور محترم سہیل احمد مطہری نے بصیرت افروز خطاب کیا۔

محترم محمد یوسف نواز بھٹی صاحب، برادر منظر عباس حسینی اور برادر ذاکر علی شیخ نے منقبت پیش کی۔

اس موقع پر مولانا نجم الحسن کراروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولا علیؑ کا نام لینا بھی عبادت ہے اور مولا علیؑ کے نام پر غور و فکر کرنا بھی عبادت ہے۔

محترم سہیل احمد مطہری (سیکریٹری مجلسِ نظارت) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولا علیؑ کی سیرت تقویٰ کی کامل مثال ہے جس پر عمل کرنا ہم سب پر لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو چاہیے کہ نوجوانی ہی سے تقویٰ اختیار کرے، علم حاصل کرے، بزرگانِ دین سے مشورہ لے اور اچھے دوستوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولا علیؑ کا لقب یعسوبُ الدین ہے، یعنی دین کے محافظ اور نگہبان مولا علیؑ شجاعت، زہد، علم اور عدل کا کامل پیکر ہیں اور نبوت کی صفات کے مظہر ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ کا عظیم انقلاب در حقیقت ایک سچے علیؑ کے پیروکار کی عملی مثال ہے، جس نے علیؑ کی سیرت پر چلتے ہوئے انقلاب برپا کیا۔

امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ سندھ پاکستان کے تحت جشنِ مولود کعبہ

امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ سندھ پاکستان کے تحت جشنِ مولود کعبہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha